5 جنوری 2012 - 20:30

عراق میں تکفیری دہشتگردوں نے ایک بار پھر زائرین حسینی پر حملے کئے ہیں۔

ابنا: اربعین حسینی میں شرکت کرنے کے لئے پیدل کربلا جانے والے نہتے عزاداروں پر دہشتگردوں کے تازہ حملوں میں دو زائر شہید اور بارہ زخمی ہوگئے۔ عراقی ذرئع کے مطابق الدورہ علاقے میں ایک اور بم دھماکہ ہوا جس میں سات زائر زخمی ہوگئے۔

قابل ذکر ہے گذشتہ روز دہشتگردوں نے بغداد سمیت مختلف علاقوں میں متعدد دہشتگردانہ کاروائياں کی تھیں جن میں پینسٹھ زائر شہید اور ایک سو تیس زخمی ہوئے تھے۔

عراق ذرایع کے مطابق عراق میں جاری دہشتگردی میں امریکہ اور بعض عرب ممالک بالخصوص سعودی عرب ملوث ہیں۔ سعودی عرب کی جانب سے دہشتگردوں کو مالی اور فوجی حمایت حاصل ہے۔..............

/169